Wednesday, July 4, 2018

آپ کو اپنے کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ مین باقاعدگی سے ونڈوز ری انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں


کمپیوٹر کے بارے میں بہت سی غلط فہمیوں میں سے ایک یہ بھی ہے کہ کمپیوٹر کی کارکردگی کو برقرار رکھنے کے لئے اس کی ونڈو کو گاہے بگاہے ری انسٹال کرتے رہنا چاہئے۔ آج ہم آپ کو کچھ ایسی ٹٰپس دینگے جن کے استعمال سے آپ کو ونڈو کو بار بار انسٹال بھی نہیں کرنا پڑے گا اور آپ کے کمپیوٹر کی کار کردگی بھی برقرار رہے گی۔ اگر آپ اپنے کمپیوٹر کا خیال رکھیں تو آپ کو بار بار ونڈو انسٹال کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ونڈوز کی کارکردگی اور سپیڈ کم ہوتی چلی جاتی ہے۔ ایسا درست نہیں، بس آپ کو اپنے کمپیوٹر کا تھوڑا خیال کرنا ہوگا۔
مندرجہ ذیل ہدایات پر عمل کرتے ہوئے آپ اپنے وقت کی بچت کر سکتے ہیں جو آپ ڈیٹا بیک اپ کرنے، سی ڈی سے ونڈو انسٹال کرنے اور اپنی مطلوبہ پروگرامز کو دوبارہ انسٹال کرنے میں لگائیں گے۔
ونڈوزکی کارکردگی وقت گزرنے کے ساتھ متاثر کیوں ہوتی ہے
میں یہ نہیں کہوں کا کہ آُپ کا سسٹم اب کبھی بھی سست رفتار نہیں ہوگا، کیونکہ ہم اس عمل کو آہستہ کر سکتے ہیں مگر روک نہیں سکتے۔ کیا عوامل ہیں جو ونڈوز کی کارکردگی کو متاثر کرتے ہیں؟ اگر آپ کے سسٹم میں انسٹال شدہ پروگرامز کی پروگرامنگ اس طرح کی ہے کہ وہ سی پی یو پر زیادہ لوڈ ڈالتے ہیں، بیک گرائوند میں چلتے رہتے ہیں، ونڈوز کا بوٹ ہوتے ہی سٹارٹ ہو جاتے ہیں، ایک سے زیادہ اینٹی وائرس ک استعمال یا ہارڈ ڈسک کی سپیس کا کم ہوجانا ایسے عوامل ہیں جن کی وجہ سے ونڈوز کو مورد الزام نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔
غیر مستند شدہ پروگرامز سے اہتراز کریں
کمپیوٹر میں پروگرامز انسٹال کرنا ایسا ہی ہے جیسے اس کو کھانا کھلانا۔ اگر آپ اپنے کمپیوٹر میں غیر ضروری پروگرامز انسٹال کریں گے تو وہ بیمار ہو جائے گا۔ غیر مستند شدہ پروگرامزغیر ضروری DLL فائلز آپ کی ہارڈ ڈسک میں انسٹال کر دیتی ہے، اس کے ساتھ ساتھ وہ ونڈوز میں ایسی سروسز رن کر دیتی ہیں جن کی بعد ازاں ضرورت نہیں ہوتی، رجسٹری کو اوور لوڈ کرنا اور سسٹم ٹرے میں آئی کونز ایڈ کر دیتے ہیں جو کہ فضول میں CPU پر لوڈ کرتے ہیں۔ شروع میں ان پروگرامز کے انسٹال کرنے سے ہو سکتا ہے آپ کو محسوس نہ ہو مگر وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ آپ سسٹم متاثر ہونا شروع ہو جائے گا۔
آپ اپنے سسٹم میں کیا انسٹال کرتے ہیں، اس بات کا دھیان رکھیں
بہت ساری ویب سائٹس پر بہت سے پروگرامز کے فیچرز بیان کئے ہوتے ہیں، مگر اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں ہے کہ آپ ہر وہ سوفٹ ویر یا پروگرام انسٹال کر لیں۔ صرف وہی پروگرام انسٹال کریں جن کی آپ کو واقع ضرورت ہے اور آپ ونڈوز ری انسٹال کرنے سے بچ سکتے ہیں۔ کچھ پروگرامز جن کو انسٹال کرنے سے پہلے آپ کو محطاط ہونا چاہئے وہ یہ ہیں
1.    ایسے پروگرامز جو  ایکسپلورر پلگ (Explorer Plugin) کے طور پر کام کرتے ہیں۔  یہ پروگرامز چونکہ shell کے ساتھ اٹیچ ہو جاتے ہیں اس لئے یہ ڈائریکٹ سسٹم کی کارکردگی کو متاثر کرتے ہیں حتیٰ کہ آپ کے سسٹم کو کریش بھی کر سکتے ہیں۔
2.    اینٹی وائرس سوفٹ وئیر سسٹم کی رفتار کو سست کرنے کے لئے بدنام ہیں۔ آپ کو ایک سسٹم پر صرف اور صرف ایک اینٹی وائرس ایپلی کیشن استعمال کرنا چاہئے۔ اس سلسلے میں مائکروسافٹ  سیکورٹی ایسنشلز ہے۔


3.     ہر وہ پروگرام جو کہ دعویٰ کرتی ہے کہ وہ آپ کے سسٹم کی رفتارتیز کر سکتی ہے جیسا کہ SPEED UP YOUR PC  یا OPTIMIZE YOUR RAM ، اس طرح کے پروگرام آپ کے سسٹم کو متاثر کرتے ہیں۔ ان سے دور رہیں
4.    ہمیشہ اپنے سسٹم میں تیار کردہ کمپنی کے اپ ٹو ڈیٹ ڈرائیور انسٹال کریں، اور غیر مستند شدہ ڈرائورز سے گریز کریں
5.    Registry Cleaners ایسے پروگرام ہیں جو کہ کچھ حد تک تو آپ کے سسٹم کی کارکردگی بہتر بناسکتے ہیں مگر بہت سے ایسے ہیں جو کہ ونڈوز کے بوٹ ہونے کا ساتھ ہی لوڈ ہو جاتے ہیں اور سسٹم میموری یا ریم کے ضائع ہونے کا باعث بنتے ہیں۔
6.    جہاں تک ممکن ہو PORTABLE APPLICATIONS  استعمال کریں ، کیونکہ وہ آپ کے سسٹم میں کچرا نہیں چھوڑتے۔
 اپنے کمپیوٹر کو صاف رکھیں
جب آپ نے اپنے سسٹم کو بیکار پروگرامز سے صاف کر لیا ہے تو اب وقت ہے کہ آپ اپنے سسٹم سے غیر ضروری اور عارضی فائلز سے بھی جان چھڑا لیں۔ اس کے لئے ہم CCLEANER کے استعمال کا مشورہ دینگے یہ آپکے سسٹم سے تمام عارضی فائلز کو ڈٰیلیٹ کر دیا ہے۔ آپ اس کےشیڈول بھٰی کر سکتے ہیں۔
        CCLEANER آپ کو عارضی فائلز ڈیلیٹ کرنے کی آپشن دیتا ہے جبکہ، Belvedere آپ کو سسٹم سے تمام غیر ضروری فائلز کو ڈٰیلیٹ کرنے مدد دیتا ہے۔


Saturday, July 23, 2016

Apne Inkjet Printer Cartridges ko Khud refill krein

Apne inkjet printer ko refill krein

Matloba Ashiya:

1.       Inkjet siyahi (aap kisi bhi inkjet refill shop se khareed skte hein) Black k liye black ink or color k liye Cyan, Magenta or Yellow
2.       5cc syringe
3.       1 printer cartridge

Cartridge:

Cartridge ko printer se nikal kr tissue papers k oopr ais jagah pr rakhein jaha agr siyahi gir jaye to msla na ho.
Cartridge k header pr mojod outlet ports ko tape se seal kr dein.
Syringe me ink bhrein (black=10ml, color=5ml) or intehai AAHISTAGI se syringe ki needle ki madad se ink ko cartridge me inject krein
Color cartridges me siyahi inject krne se pehle unki color scheme dekh lein. Amomi tor pr calor cartridges ki scheme bayein se dayein kuch yu hoti hi
                CYAN – Magenta – Yellow
Filling k doran cartridge k full ho jane se jo ink gir jaye usse saaf kr lein.
Filling k liye bnaye gaye sorakh ko tape se bnd kr dein wrna cartridge leak ho jaega.
Ab cartridge k outlets pr lgi tape ko utar kr cartridge ko wapas printer me lga dein

Printing

Cartridge ko wapas printer me lgayein or 2-3 mrtba cleaning cycle printing krien. Ya Iske liye aap Black k liye iss photo ko print krein or Color k liye Color ko
For Black click here
For Color click here

Resetting Ink Levels


Apne Printer k manual ki madad se ink level reset krein wrna aapka printer ink refill krne ka bawajud b print ni krega


Tuesday, December 29, 2015

ونڈوز 7 انسٹال کرنے کامرحلہ وار طریقہ




اس سبق میں ہم آپ کو مرحلہ وار ونڈوز7 انسٹال کرنا سکھائیں گے۔ اس سبق میں ہم نے فوٹوز کی مدد سے نئے استعمال کرنے والے کو بآسانی سکھانے کی کوشش کی ہے۔ آپ نیچے دیئے گئے آسان مراحل سے بآسانی اپنے کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ میں ونڈوز 7 انسٹال کر سکتے ہیں۔
ونڈوز 7 انسٹال کرنے کا جائزہ
سب سے پہلے آپ کو اپنے کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ کی خصوصیات جیسا کہ ریم، پروسیسر، ہارڈ ڈسک وغیرہ کا پتہ ہونا چاہئے۔ آپ اپنے کمپیوٹر کے مدربورڈ کا ماڈل یا لیپ ٹاپ کا ماڈل کا کوڈ گوگل پر تلاش کرکے اس بات کا یقین کر لیں کہ آپ کا سسٹم ونڈوز 7 کو سپورٹ کرتا ہے۔
وہ باتیں جن کا آپ کو انسٹالیسشن شروع کرنے سے پہلے علم ہونا ضروری ہے
آپ کے پاس ونڈوز 7 کی بوٹ ایبل ڈی وی ڈی ہونا ضروری ہے۔ اگر آپ کے پاس ونڈوز کی ڈی وی ڈی موجود نہیں ہے تو آپ دیئے گئے لِنک سے ونڈوز 7 کا آئی ایس او ڈائون لوڈ کر سکتے ہیں۔
·       اپناکمپیوٹر سٹارٹ کریں اور مسلسل F2دبائیں۔ ایسا کرنے سے آپ کو ایک مینو دکھائی دے گا جس میں آپ کو CD/DVD سے سسٹم کو بوٹ کرنے کی آپشن ملے گی۔ اس کو سیلیکٹ کریں۔ ونڈوز اپنی فائلز لوڈ کرنا شروع کر دے گی۔



·       آپ تھوڑی دیر میں ونڈوز کے سیٹ اپ مینو میں ہونگے۔ یہاں آپ ونڈوز کی زبان (US English)منتخب کریں گے اور Next پر کلک کر دیں۔ اسکے بعد آپ کے سامنے INSTALL NOW کا آپشن ہوگا، اس پر کلک کریں اور ونڈوز کی انسٹالیشن شروع ہو جائے گی۔ 

·       اس کے بعد آپ کو لائسنس ایگریمنٹ یا معاہدہ نامہ دکھایا جائیگا۔ Accept پر کلک کریں اور اگلے مرحلے کی طرف چلے جائیں۔
·       اگلے مرحلے میں آپ کا UPGRADE اور CUSTOM (ADVANCED) انسٹال کی آپشن نظر آئیگی۔ چونکہ ہم فریش ونڈو انسٹال کرنا چاہ رہے ہیں لہٰذا آپ Custom پر کلک کریں۔ 

·       اس مرحلہ میں آپ اپنی ہارڈ ڈسک کی پارٹیشنز بنائیں گے۔ یہ انسٹالیشن کا سب سے اہم مرحلہ ہے۔ اس مرحلہ میں آپ اپنی ہارڈ ڈسک میں سے سپیس مختص کریں گے۔ اگر اپنی نئی ڈرائیو بنانا چاہتے ہیں توNEWپر کلک کریں۔ ایک نئی ڈرائیو بن جائے گی۔ 

·       جب آپ اپنی مرضی کی ڈرائوز بنا چکیں تو وہ ڈرائیو منتخب کریں جہاں آپ اپنی ونڈو انسٹال کرنا چاہتے ہیں۔ FORMAT کو کلک کریں اور اس طرح سے اس ڈرائو میں موجود تمام سابقہ ڈیٹا ضائع کر دیا جائے گا۔ اب NEXT پر کلک کریں۔ 

·       NEXT  پر کلک کرتے ہی آپ کی ونڈو انسٹال ہونا شروع ہو جائے گی۔ اس دوران آپ چائے پی سکتے ہیں اور کچھ دیر انتظار کریں۔ یاد رہے آپ اپنے سسٹم کو بند نہیں کریں گے۔ اگر آپ نے ایسا کیا تو آپ کو سارا عمل دوبارہ دُہرانا پڑ سکتا ہے۔

·       اب جبکہ آپ کی تمام فائلز انسٹال ہو چکی ہیں آپ کا سسٹم ری سٹارٹ ہو جائیگا۔ اب آپ کو ایک USER SETTINGS کا مینو دکھائی دے گا۔ اپنا نام اور پاس ورڈ لکھیں اور NEXT پر کلک کریں۔ 

·       اگر آپ نے اپنی ونڈوز کی ڈی وی ڈی پاکستان سے حاصل کی ہے تو آپ کی ونڈوز پہلے سے ہی ایکٹویٹڈ ہوگی، بصورت دیگر آپ کو ڈی وی ڈی کے کور پر پروڈکٹ کی لکھی نظر آئے گی، اسے دئے گئے باکس میں لکھیں اور NEXT کلک کریں۔ آپ ونڈوز انسٹال کر چکے ہیں۔ اب ونڈوز سیٹ اپ کو ٹائم زون، کمپیوٹر کی لوکیشن اور انٹرنیٹ کی سیٹنگز مہیا کریں گے۔


·       آپ کی ونڈوز 7 انسٹال ہو چکی ہے۔ مزید اچھے اچھے ٹیوٹوریلز کے لئے وزٹ کرتے رہیں۔۔۔